مردان پولیس کی مختلف علاقوں میں چوروں کیخلاف کارروائی

مردان پولیس کی مختلف علاقوں میں چوروں کیخلاف کارروائی

مردان ( بیورورپورٹ)مردان پولیس نے مختلف کا روئیاں کر تے ہو ئے ، موٹر سائیکل چوری کرنے والا مرکزی ملزم اور گھر سے چوری کر نے والی نوکرانی کوبا نجے سمیت گرفتار کر کے چوری شدہ سات عدد موٹر سائیکلیں رقم بھی برآمدکر لئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں مردان سٹی میں دن دیہاڑے عمر پلازہ کالج چوک سے نامعلوم چور نے موٹر سائیکل چوری کیا تھا جس کی روپورٹ تھانہ سٹی میں درج کی گئی۔ ڈی ایس پی سٹی خالد خان نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سٹی عاشق حسین کو ٹاسک سونپ دیاجس پرسٹی پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور انفارمیشن کی بدولت ملزم اویس ولد نیاز محمد سکنہ بٹھا خیل نوشہرہ تک رسائی حاصل کر کے گرفتار کیا دوران انٹاروگیشن اپنے جرم اعتراف کرتے ہوئے ملزم کی نشاندہی پرچوری موٹر سائیکل سمیت دیگر چوری شدہ سات عدد موٹر سائیکلیں بھی برآمد کر لئے گئے۔ادھر دوسری کاروائی میں تھانہ شیخ ملتون پولیس نے ٹاؤن میں گھر سے چوری کرنے والی نوکرانی کوبھانجے سمیت گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے چوری شدہ رقم و پرائز بانڈ کل رقم ایک لاکھ 80ہزار 830روپے برآمد کر لئے۔تفصیلات کے مطابق مدعی مقدمہ محمد اکرم ولد عبدالعزیز خان سکنہ سیکٹر ایچ شیخ ملتون ٹاؤن نے نامعلوم ملزمان کے خلاف اپنے گھر سے چوری ہونے کی رپورٹ درج کرائی جس پر ڈی ایس پی شیخ ملتون سیف اللہ خان ہمراہ ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کرتے ہوئے ملزمہ مسماۃ واجدہ (گھر کی نوکرانی) اورشریک واردات بھانجا محمد زبیر ولد گل نواس سکنہ محبت آباد تک رسائی حاصل کر کے گرفتار کیا جنہوں نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے ان کی نشاندہی پر چوری شدہ رقم و پرائز بانڈ کل رقم ایک لاکھ 80ہزار 830روپے برآمد کر لی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر