مہمند ایجنسی جشن آزادی سپورٹس میلہ شروع ہوگیا

مہمند ایجنسی جشن آزادی سپورٹس میلہ شروع ہوگیا

پشاور( سپورٹس رپورٹر) جشن آزادی پاکستان کے مناسبت سے ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس فاٹا اینڈ سپورٹس وکلچر ڈیپارٹمنٹ مہمند ایجنسی کے زیراہتمام جشن آزادی سپورٹس میلہ پروقار تقریب میں شروع ہوگیا۔جس کا باضابطہ افتتاح ونگ کمانڈرلیفٹیننٹ کرنل سید عابد حسین شاہ نے کیا ان کے ہمراہ ڈائریکٹرسپورٹس محمد نواز ، ایجنسی سپورٹس منیجر سعید اختر سمیت دیگراہم شخصیا ت ومشران علاقہ موجودتھیں ۔ سپورٹس گالا 14 تک جاری رہیگا جس میں کرکٹ ، فٹبال ، والی بال ، کبڈی ، رسہ کشی ، بیڈمنٹن ، جمناسٹک ، پی ٹی شو ، باکسنگ، ریسلنگ، کلچرل میوزک ، آتش بازی ، ملی نغمے ، مویشی میلہ سمیت دیگر تفریخی سرگرمیاں منعقد کی جائینگی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایجنسی سپورٹس منیجر سعید اختر نے کہا کہ ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس فاٹا و سپورٹس اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ مہمند ایجنسی ہر سال کی طرح اس سال بھی چودہ اگست کو بھرپور انداز سے منارہی ہے جس میں 19 مختلف مقابلے ایجنسی کے مختلف گراؤنڈ پر منعقد کئے جائینگے۔لوئر مہمند میں کرکٹ ، والی بال ، بیڈمنٹن ، فٹبال اور رسہ کشی کے مقابلے بارہ اگست تک جاری رہینگے جبکہ دیگرمقابلے اپر مہمند میں منعقد ہونگے جبکہ اختتامی تقریب چودہ اگست کو منعقد ہوگی جس میں رات کو آتش بازی کے مقابلے بھی منعقد ہونگے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر