تھانہ ،گیس پائپ لائن کٹ جانے سے سپلائی معطل

تھانہ ،گیس پائپ لائن کٹ جانے سے سپلائی معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تھانہ(نمائندہ پاکستان) تھانہ میں سوئی گیس پائپ لائن کٹ جانے کی وجہ سے پورے علاقے میں کئی گھنٹے گیس کی کی سپلائی منقطع رہی۔ تھانہ کے مضافاتی بستی موضع نل کو جانے والی پائپ لائن نامعلوم وجوہات کی بناء پر کٹ گئی جس سے پورا گاؤں گیس سے محروم رہا۔ لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز تھانہ اور مضافات ہیبت گرام ۔ جلالہ اور گٹ کوٹو ،نل اور گنیار ایریامیں اُس وقت گھریلو صارفین کے لئے سوئی گیس کی سپلائی منقطع رہی جب مضافاتی بستی موضع نل کو جانے والی پائپ لائن نامعلوم وجوہات کی بناء پرکٹ گئی۔ بجائے اس کے کہ صرف مذکورہ متاثرہ علاقے کو مرمت کی غرض سے متعلقہ پائپ لائن بند کر دی جاتی لیکن اس کی سزا پورے گاؤ ں کے صارفین کو دی گئی۔ بجلی لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج کی وجہ سے بیشتر کاریگر اور گھریلو صارفین گیس سے چلنے والے جنریٹر چلاتے ہیں لیکن ایک مخصوص طرف کو گیس بند کرنے کی سہولت موجود ہونے کے باوجود پورے علاقے کو سپلائی منقطع کر دی گئی جس سے کئی گھنٹے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔