پشتخرہ ،لنڈی اخون محمد میں دفعہ 144 کا نفاذ

پشتخرہ ،لنڈی اخون محمد میں دفعہ 144 کا نفاذ

پشاور(کرائمز رپورٹر)ڈپٹی کمشنر پشاور نے ایک حکمنامے کے ذریعے ضابطہ فوجداری دفعہ144کے تحت پشتخرہ،لنڈی اخون محمد،گڑھی سکندر خان،نوے کلے،شہید آباد،باڑہ گیٹ،کسٹم چوک،پاؤکہ،ابدرہ روڈ اور تہکال میں ائیر فیلڈ کے علاقے میں ہوائی فائرنگ کرنے،کبوتر اڑانے اور پتنگ بازی کرنے پر عرصہ دو ماہ کے لئے پابندی عائد کر دی ہے۔اس حکم کی خلاف ورزی کرنے پر تعزیرات پاکستان کی دفعہ188کے تحت سزا دی جائے گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر