امیرمقام کرپشن کے بے تاج بادشاہ ہیں : حاجی سدید الرحمان

امیرمقام کرپشن کے بے تاج بادشاہ ہیں : حاجی سدید الرحمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

الپوری ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) شا نگلہ : عوامی نیشنل پارٹی کے صو بائی رہنماء اور سا بق امیدوار قومی اسمبلی حاجی سدید الرحمن نے کہا ہے کہ امیر مقام کرپشن کے بے تاج بادشاہ ہے ، نواز شریف کے بعد امیر مقام کا احتساب ہو نا ضروری ہے، نیب اگر صو بہ خیبر پختونخوا سے گند صاف کر نا چاہتا ہے تو امیر مقام سے احتساب شروع کرے ، پانامہ کے مارے لیڈر کا سردُ ھو نے والا اب اپنی خیر منا ئے، شانگلہ میں بر سر اقتدار حکمرانوں نے ریکارڈ کرپشن کا بازار گرم کیا ہے اورشانگلہ آج کھنڈرات میں تبدیل ہو چکا ہے، جبکہ دوسری جانب صو بے میں انقلاب کے دعوے کئے جار رہے ہیں، انشاء اللہ 2018میں شانگلہ کے عوام ان سیاسی فصلی بیٹروں کو شکست سے فاش کر دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوز باٹکوٹ میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ(ن) سے بختی رحمن ، جمریز گل ، سر بگ ، شیرین زادہ ، فطو ، رشید افضل نے اپنے خاندان اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت اے این پی میں شمولیت کے اعلان کے مو قع پر خطاب کر تے ہو ئے کیا۔ بڑے شمولیتی تقریب سے شاہی ملک، میاں عمر، سلطان روم کاکا، سلطان الرحمن، محمد زیب، بختی رحمن عرف بوٹے سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ شمولیتی تقریب سے خطاب میں اے این پی صو بائی رہنماء اور سا بق امیدوار قومی اسمبلی حاجی سدید الرحمن کا کہنا تھا کہ شانگلہ میں ویلج ناظم سے لے کر تحصیل ناظم اور ضلع ناظم تک اور ایم این اے سے لے کر ایم پی اے تک مسلم لیگ(ن) کے ہیں، جبکہ امیر مقام مشرف دور میں وفاقی وزیر اور اب وزیر اعظم کے مشیر ہو نے کے باوجود شانگلہ کے عوام کو دھو کہ دے رہے ہیں لوگ اپنی مسائل کے حل کیلئے کبھی پورن ہاؤس جا تے ہیں اور وہاں نہ ملے تو سنگو ٹہ ہاؤس سوات جا تے ہیں اور اگر وہاں بھی نہ ملے تو شانگلہ کے اس غریب عوام کی اتنی قوت نہیں کہ وہ اسلام آباد تک جا سکیں،آج امیر مقام بھی شانگلہ کی ترقی کے دعویدار ہیں لیکن افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ کہ شانگلہ کے نام پر اربوں روپے فنڈز ہڑپ کئے جار ہے ہیں، امیر مقام نے شانگلہ کے بجائے پر فضا مقام کا انتخاب کر رہا ہے اور وہ صرف اور صرف پراپر ٹی بنانے کے چکر میں ہیں، شانگلہ کے عوام اب باشعور ہو چکے ہیں اور انشاء اللہ 2018میں شانگلہ کے عوام انہیں بری طرح مسترد کر دیں گے،پانامہ لیکس کے فیصلے پر سپریم کورٹ نے مسلم لیگ(ن) کے سربراہان کو جھوٹا ثابت کر دیا اور انہیں مستقل طور پر نا اہل کر دیا ، جب ایک ملک کا سربراہ غدار اور ملک کے ساتھ مخلص نہ ہو تو وہ ملک و قوم کی کیا خدمت کر سکیں گے، امیر مقام گزشتہ سولہ سالوں سے اقتدار پر قابض ہے اور اپنی مفادات کی خاطر کبھی مشرف کے بھا ئی ، کبھی نواز شریف کے بھا ئی بن جا تے ہیں اور اس طویل عرصہ کے دوران شانگلہ میں کو ئی میگا پراجیکٹ نہ لا سکیں، شانگلہ سے پہلے امیر مقام ایم این اے تھے اور اب بھی اس کا بھا ئی ایم این اے ہے مگر سولہ سالوں کے دوران ان دونوں کو شانگلہ کے عوام کی کو ئی فکر نہیں ہے بلکہ وہ اپنی بینک بیلنس بڑھا نے کیلئے پشاور اور اسلام آباد میں مقیم ہے جبکہ ا س کے فر زند نے شانگلہ میں کرپشن کا پر سنٹیج مقرر کیا ہے ۔ شانگلہ کے عوامایم این اے سے یہ سوال پو چھے کہ آپ کو شانگلہ کے عوام نے منتخب کیا ہے اور آپ نے ان چار سالوں کے دوران شانگلہ کے عوام کیلئے کیا کچھ کیا ہے جو گراؤنڈ پر موجود ہوں۔ آج بھی شانگلہ میں ہر گاؤں میں واٹر سپلا ئی اور لنک روڈزموجود نہیں ہیں سولہ سالہ اقتدار کا جواب امیر مقام کو دینا ہو گا انہوں نے ان سولہ سال اقتدار میں رہنے کے باوجود شانگلہ کے عوام آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم رکھا ہیں ۔ آج شانگلہ میں روزانہ کی بنیاد پر شمولیتی پروگرام منعقد ہو رہے ہیں شواڑ اور مانڑئی میں کئی اہم لوگوں نے مسلم لیگ(ن) سے کنارہ کشی اختیار کر کے اے این پی با چا خان کے قافلے میں شامل ہو گئے ہیں اور مزید لوگ بھی شامل ہوں گے،انہوں نے کہا کہ وہ اس مٹی کا بچہ اور انہیں شانگلہ کے عوام کی مسائل کا بخو بی علم ہے اور انشاء اللہ بہت جلد اے این پی کی حکومت میں ان تمام مسائل کا خاتمہ کر دیں گے، اخر میں حاجی سدید الرحمن نے نو شمولیت اختیار کر نے والوں کو مبار ک باد دی اور ان کے گھروں پر پارٹی کے پرچم لگائیں۔