پولیٹیکل ایجنٹ مہمند ایجنسی کا غلنئی ہسپتال کا اچانک دورہ

پولیٹیکل ایجنٹ مہمند ایجنسی کا غلنئی ہسپتال کا اچانک دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مہمند ایجنسی (نمائندہ پاکستان)مہمند ایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ کا ہیڈ کوارٹر ہسپتال غلنئی کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اچانک دورہ۔ ڈاکٹروں اور مریضوں کے مسائل سے آگاہی حاصل کی۔ پانی کی فراہمی فوری طور یقینی بناے کی ہدایات۔ ہسپتال کا ماہانہ او پی ڈی مریضوں کی تعداد پانچ ہزار سے اوپر، ایمرجنسی فعال ، سرجیکل ، میڈیکل کی سہولیات میسر، ایکسرے اور لیبارٹری فعال ہیں۔ پانی اور بجلی کی فراہمی سے مزید بہتری آئیگی۔ ایم ایس ڈاکٹر خان سعید کی بریفنگ۔ ڈاکٹروں کی کمی پورے کرنے اور چھوٹے مسائل ہسپتال انتظامیہ کے ساتھ مل کر حل کرینگے۔ پی اے مہمند محمود اسلم وزیر کی یقین دہانی۔ تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی میں منگل کے روز پولیٹیکل ایجنٹ محمود اسلم وزیر نے اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ اپر مہمند حمید اللہ خٹک کے ہمراہ ہیڈ کوارٹر ہسپتال غلنئی کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خان سعید نے انہیں ہسپتال کی ماہانہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ماہ او پی ڈی میں 5750 مریضوں کا، ایمرجنسی میں 1022 ، سرجیکل ایڈمیشن کے 104 ، ای این ٹی کے 120 ، چلڈرن 92 اور میڈیکل او پی ڈی میں 1478 مریضوں کا معائنہ اور علاج کیا گیا۔ اس کے علاوہ مریضوں کے 666 ایکسرے، 720 لیبارٹری ٹیسٹ، 456 الٹرا ساؤنڈ اور 101 ای سی جی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں پانی اور بجلی کی فراہمی یقینی بنائی گئی تو کم وقت میں غلنئی ہسپتال کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئیگی۔ اس موقعہ پر پولیٹیکل ایجنٹ نے انہیں اور ہسپتال کے دیگر عملے کو یقین دلایا کہ پولیٹیکل انتظامیہ کے بھر پور تعاؤن سے سٹاف کی کمی دور کرنے ، سپیشلیسٹ ڈاکٹروں کی تعیناتی اور دیگر چھوٹے مسائل بتدریج حل کرینگے۔تبدیل شدہ سپیشلیسٹ ڈاکٹروں اور سپیشلیسٹ ڈاکٹروں کے خالی آسامیوں کو پر کرنے کیلئے اعلیٰ حکام سے جلد رابطہ کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ بہترین کارکردگی پر طبی عملے کے اہلکاروں کو نقد انعامات اور توصیفی سرٹیفکیٹس دیئے جائینگے۔ پی اے مہمند نے اس موقعہ پر ہسپتال کیلئے بلا تعطل پانی فراہمی کی فوری ہدایت کی۔پی اے مہمند نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور ہسپتال کی کارکردگی کو سراہا۔