مردان میں ملگری استاذان کا نیا سروس سٹرکچر واپس لینے کا مطالبہ

مردان میں ملگری استاذان کا نیا سروس سٹرکچر واپس لینے کا مطالبہ

مردان ( بیورورپورٹ)ملگری استاذان نے نئے سروس سٹرکچر ایکٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے واپس لینے کا مطالبہ کیاہے اس سلسلے میں ملگری استاذا ن کا اجلاس ضلعی صدر مرتضیٰ خان قاسمی کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں صوبائی جائنٹ سیکرٹری عثمان سنگر سمیت دیگر نے کثیرتعداد میں شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عثمان سنگر نے کہاکہ موجودہ سروس سٹرکچر کی پالیسی کی بدولت پی ایس ٹی اساتذہ کو پرنسپل لیول پر ترقی مل گئی ہے نئی پالیسی اساتذہ کے حق میں نہیں اور ملگری استاذان ہر سطح اورپلیٹ فارم پر اس کی مخالفت کرے گی اس موقع پر حکومت سے سکول بیسڈ پالیسی کے خاتمے اور ایڈہاک پالیسی ختم کرنے کا مطالبہ کیاگیا جبکہ این ٹی ایس اساتذہ کو مستقل کرنے اور پروفیشنل ڈگری کے خاتمے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیاگیا اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ اگر فیصلہ واپس نہ لیاگیا تو اس ک ے خلاف احتجاجی تحریک شروع کی جائے اور اساتذہ کے حقوق کی تحفظ کے لئے کسی بھی اقدام سے دریغ نہیں کیاجائے گا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر