شیرگڑھ ، کسان بورڈ کا ملٹی نیشنل کمپنیوں کی سازش کیخلاف احتجاج

شیرگڑھ ، کسان بورڈ کا ملٹی نیشنل کمپنیوں کی سازش کیخلاف احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شیرگڑھ(نامہ نگار)کسان بورڈ خیبر پختونخواہ کے زیر اہتمام شیر گڑھ شاہ زمان قلعہ کے مقام پر تمباکو کے اوور گریڈنگ،10روپے ظالمانہ ٹیکس اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کے سازش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں مقامی کاشتکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی احتجاجی مظاہرے سے کسان بورڈ کے صوبائی صدر حاجی رضوان اللہ،ڈسٹرکٹ کونسلر شفیق ،ناظم خالد شاہ،حاجی قاسم شاہ اور فرہاد علی نے خطاب کیا جبکہ اس موقع پر ممتاز زمیندار حاجی نعمت اللہ ،حاجی نور محمد،غفور خان اور محمد نور بھی موجود تھے مقررین نے الزام لگایا کہ تمباکو بورڈ اور مرکزی حکومت کی ملی بھگت سے چھوٹی تمباکو کمپنیوں کوختم کرنے کی ٹھان لی ہے اور کاشتکاروں کو بڑی ملٹی نیشنل کمپنیوں کے رحم،کرم پر چھوڑ دیا ہے جبکہ بڑی کمپنیاں تمباکو کی خریداری میں لیت ولعل سے کام لے رہی ہے اور رقوم کی ادائیگیاں بروقت نہیں کر رہی ہیں جس سے کسانوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ ملٹی نیشنل کمپنیاں جان بوجھ کر سگریٹ کے نرخ سستا کر رہے ہیں تاکہ چھوٹی کمپنیاں بند ہو جائے اور وہ اپنی مرضی کے نرخ پر کسانوں سے تمباکو خریدے مگر صوبہ بھر کے کسان ان کا یہ سازش ناکام بنا دیں گے انہوں نے دھمکی دی کہ اگر فوری طور پر مسائل نہ کی گئی تو کسان بورڈ صوبہ گیر احتجاج شروع کریں گے جس کی تمام تر ذمہ داری تمباکو بورڈ اور مرکزی حکومت پر ہوگی