لڑکی نے ماموں زاد کے ساتھ مل کر ہونے والے شوہر چچازاد بھائی کو کو قتل کر دیا

لڑکی نے ماموں زاد کے ساتھ مل کر ہونے والے شوہر چچازاد بھائی کو کو قتل کر دیا

ہنگو( زاہداللہ بنگش سے)لڑکی نے ماموں زاد کے ساتھ مل کر ہونے والے شوہر چچازاد بھائی کو کو قتل کر دیا۔تھانہ صدر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر فضل محمد نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ گزشتہ مہینے تھانہ صدر کے حدود میں واقع علاقہ توغ سرائے میں پسند کی شادی نا ہونے پر ماموزاد محمد قدیر کے ساتھ مل کر اپنے ہونے والے شوہر چچازاد بھائی رضوان احمد کو قتل کر دیا۔جس کے بعد تھانہ صدر پولیس نے ملزمہ مسماۃ ر کو موقع پر گرفتار کرکے مقدمہ درج کرتے ہوئے کرک زنانہ جیل منتقل کر دیا تا ہم ملزم محمد قدیر فرار ہونے میں کامیاب ہوا تھا جبکہ صدر نے اطلاع کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد قدیر کو بھی گرفتار آلہ قتل پستول سمیت گرفتار کرتے ہوئے بند سلاسل کر دیا۔جبکہ دوسری جانب تھانہ صدر پولیس کو اغوائیگی میں مطلوب مفرور محمد تسلیم سکنہ اشغرو بانڈہ کو بھی گرفتار کر لیا جن کی قبضے سے ایک کلاشنکوف، ایک ریپیٹر، 50 راونڈز اور منشیات بھی بر آمد کر لئے ہیں۔ایس ایچ او فضل محمد نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر