کوہاٹ ،پولیس اہلکار سمیت 2 افراد کے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار

کوہاٹ ،پولیس اہلکار سمیت 2 افراد کے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) کوہاٹ شاہ پور روڈ پر پولیس اہلکار سمیت دو افراد کے اقدام قتل کیس میں ملوث مسلح ملزمان کوگرفتار کرلیا گیا ہے۔زیر حراست ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونیوالااسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔گرفتارملزمان کا عدالت سے جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق 26اور 27جولائی کی رات گئے نامعلوم مسلح افراد نے شاہ پور روڈپر ڈیوٹی سے موٹر سائیکل پر گھر جانے والے پولیس کانسٹیبل شاہد اقبال کو زبردستی روکنے کی کوشش کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل اور ایک دوسرا موٹر سائیکل سوار افغان مہاجر نور آغا زخمی ہوگئے تھے ۔واقعہ کی ایف آئی آر تھانہ سٹی میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرتے ایس ایچ او تھانہ سٹی فیاض خان نے انوسٹی گیشن ٹیم کے ہمراہ شبانہ روزمحنت اور جدو جہد کے بعدواردات میں ملوث ملزمان کا کھوج لگا لیا اور کامیاب چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران مختلف مقامات سے دو ملزمان محمد زمان ولد منان خان سکنہ بانڈہ پراچگان محمد زئی اور محمد یاسین ولد سلطان محمد سکنہ شاہ پور کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے مجموعی طور پر دو پستول اور تیس عدد کارتوس برآمد کرلئے ۔پولیس کے مطابق زیر حراست دونوں ملزمان نے ابتدائی پوچھ گچھ میں اپنے جرم مشترک کا اعتراف کرلیا ہے جنہیں عدالت سے جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد مزید تفتیش کیلئے انوسٹی گیشن ٹیم کے حوالے کردیا گیاہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر