سابقہ حکومتوں نے اقلیتی برادری کو نظر انداز کیا ،روی کمار

سابقہ حکومتوں نے اقلیتی برادری کو نظر انداز کیا ،روی کمار

نوشہرہ(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے مشیر برائے اقلیتی امور روی کمار نے کہا ہے کہ اقلیتی برادری کے مسائل کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھارہے ہیں سابقہ حکومتوں نے اقلیتی برادری کو نظرانداز کیاتھا اب موجودہ اقلیتی برادری کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے ان خیالات کااظہار سب سی ایم ہاؤس نوشہرہ کینٹ میں جہیزفنڈ اور بیوؤں میں چیکوں کی تقسیم کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تحصیل ممبر اوم پرکاش، ضلعی ممبر ڈاکٹر شوکت، ضلعی ممبرنصیر بھی موجود تھے روی کمار نے مزید کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے صوبہ خیبرپختونخوا میں اقلیتی برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے غریب اور نادار اقلیتی برادری میں فنڈ کی تقسیم کا سلسلہ شروع کیا ہے اس فنڈز سے ان کے مسائل کم ہوں گے جہیز فنڈ کے علاوہ اقلیتی برادری میں دیگر ذرائع سے حاصل کردہ فنڈ بھی تقسیم کیاجائے گا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر