پوسٹ ماسٹر سے لاکھوں کی نقدی چھیننے والا 7رکنی گروہ گرفتار ، مال مسروقہ برآمد

پوسٹ ماسٹر سے لاکھوں کی نقدی چھیننے والا 7رکنی گروہ گرفتار ، مال مسروقہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (کرائمز رپورٹر) کیپیٹل سٹی پولیس پشاور نے اسلحہ کی نوک پر پوسٹ ماسٹر سے لاکھوں کی رقم چھینے اور شہر یوں سے موٹر سائیکل،رکشے اور نقدیاں لوٹنے والے (7) رکنی راہزن گروہ کو گرفتار کر لیا جبکہ راہزنوں کے قبضے سے لوٹی گئی رقم اور دیگر مسروقہ سامان بھی برآمد کر لیا گیا،ملزمان سے مزید انکشافات کی توقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق مورخہ،26.07.2017 مدعی پوسٹ ماسٹر مدد خان ولد مظفر خان سکنہ شکر پورہ تھانہ خزانہ میں رپورٹ درج کی کہ میں ڈاکخانے کی رقم جی پی او صدر لیکر جارہاتھا کہ خزانہ کے حدود آزاد سی این جی کے قریب پہنچاتو موٹر سائیکل سوار راہزن گروہ نے اسلحہ آتشین سے فائرنگ کر کے مجھے زخمی کر دیا او ر مجھ سے 693000 روپے چھین کر فرار ہوئے جبکہ دوسرے واقعہ میں مدعی عبدالرؤ ف ولد عبدالخنان سکنہ فتو عبد الرحیمہ نے بحالت مجروحیت تھانہ چمکنی میں رپورٹ درج کی کہ نامعلوم ملزمان نے مجھے ایل آر ایچ ہسپتال سے مبلغ 200 روپے کرایہ پر چمکنی لاکر بمقام راستہ رشیدہ نے اسلحہ کی نوک پر اس کا ،ا ے پی ایل رکشہ چھین کر جاتے وقت ملزمان نے فائرنگ کر کے مجھے زخمی کر دیا سی سی پی او محمد طاہر خان نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے گرفتاری کیلئے ایس ایس پی آپریشن سجاد خان کی نگرانی میں ایس پی رورل شفیع اللہ خان ، ڈی ایس پی چمکنی عبدالسلام خالد ،ایس ایچ او تھانہ چمکنی محمد غنی خان ،ایس ایچ او تھانہ خزانہ حسن خان بمعہ دیگر نفری پولیس پر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دی جنہوں نے پیشہ ورانہ مہارت اور جدید سائنسی طریقوں سے 7 رکنی ڈکیت راہزن گروہ (1)راحت علی ولد قمر زمان ،(2)شیر افضل خان ولد شیر محمد ،(3)حاجی ملنگ ولد رسول خان ساکنان نحقی داؤد زئی ،(4)ریئس خان ولد عبدالجلیل سکنہ گل آباد،(5)عنایت اللہ ولد راج ولی ساکن دامن آفغانی حال کلاس فور ملازم آفس پوسٹ آفس کے قبضے سے چھینی گئی رقم ،دو عدد موٹر سائیکل اور دو عدد پستول برآمد ،جبکہ دوسرے واقعہ میں (6)عادل ولد سبز علی ساکن دولت پورہ حال پھندو ، (7)اختیار ولد بختیار ساکن عمر زئی چارسدہ کو گرفتار کر کے چھینی گئی رکشہ اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ 30 بور پستول برآمد کر کے ملزمان نے عتراف جرم قبول کر لیا ہے ۔