ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کا عذاب جاری، شارٹ فال 6ہزار میگاواٹ

ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کا عذاب جاری، شارٹ فال 6ہزار میگاواٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور)کامرس رپورٹر(ملک میں گزشتہ روز بھی بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا ۔ شارٹ فال چھ ہزار میگاواٹ کی سطح پر برقرار رہا جس کے باعث شہروں میں آٹھ سے دس گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں بارہ سے چودہ گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔دوسری جانب گزشتہ روز ملک کے جن علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہا وہاں ترسیلی نظام شدید متاثر ہوا اور سینکڑوں فیڈرز اور د رجنوں گرڈز ٹرپ کر گئے تاہم بارش رکنے کے بعد فوری طور پر بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ۔صوبائی دارالحکومت میں بھی دوپہر کے وقت ہونے والی بارش سے لیسکو کا ترسیلی نظام متاثر ہوا اور 26 فیڈرز ٹرپ کر گئے جن کی بحالی بارش رکنے کے بعد کردی گئی ۔
لوڈ شیڈنگ