عوام کا جینا مرنا نواز شریف کے ساتھ ہے، آج استقبال کیلئے سمندر سڑکوں پر امڈ آئے گا، امیر مقام کی قیادت میں قافلہ اسلام آباد روانہ

عوام کا جینا مرنا نواز شریف کے ساتھ ہے، آج استقبال کیلئے سمندر سڑکوں پر امڈ ...
عوام کا جینا مرنا نواز شریف کے ساتھ ہے، آج استقبال کیلئے سمندر سڑکوں پر امڈ آئے گا، امیر مقام کی قیادت میں قافلہ اسلام آباد روانہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور سے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ریلی میں شرکت کیلئے قافلہ مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام کی قیادت میں اسلام آباد کیلئے روانہ ہو گیا۔ قافلہ میں ہزاروں کی تعداد میں کارکن شامل تھے اور ان کا جوش دیدنی تھی کارکن نواز شریف کے حق میں نعرے بازی کر رہے تھے اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پشاور سے ہزاروں کارکن نواز شریف سے اظہار یکجہتی کیلئے اسلام آباد ریلی میں شرکت کرینگے اور جیسے جیسے یہ قافلہ آگے بڑھتا جائے گا نواز شریف کے چاہنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہو جائے گی ،امیر مقام کا کہنا تھا سیاست میں سکیورٹی خدشات تو چلتے رہتے ہیں آج کے پی کے میں بھی نوا ز شریف زندہ باد کے نعرے لگ رہے ہیں آج عمران خان کو دکھائیں کہ کے پی کے عوام نواز شریف کیساتھ ہیں ،ان کا کہنا تھا پشاور کے کارکنوں کا جینا مرنا نواز شریف کے ساتھ ہے اور آج نواز شریف کیلئے استقبال کیلئے سمندر سڑکوں پر آئے گا ۔

رہنما ن لیگ نے کہا اپوزیشن جو بھی کہتی رہے ہم اس کے پابندی نہیں اور کارکن ثابت کر دیںگے کہ انہوں نے عدالتی فیصلے کو تسلیم نہیں کیا نواز شریف کل بھی ہمارے قائد تھے آج بھی ہیں اور ہمیشہ رہیں گے،امیر مقام نے کہا حکومتی مشینری کے بغیر بھی ہزاروں افراد نواز شریف کی ریلی میں شرکت کرینگے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں