دیر کے علاقے سلطان خیل درہ میں خودکش دھماکے میں 5 سکیورٹی اہلکار شہید،6 زخمی

دیر کے علاقے سلطان خیل درہ میں خودکش دھماکے میں 5 سکیورٹی اہلکار شہید،6 زخمی
دیر کے علاقے سلطان خیل درہ میں خودکش دھماکے میں 5 سکیورٹی اہلکار شہید،6 زخمی

  

دیر (ڈیلی پاکستان آن لائن )سلطان خیل درہ کے علاقہ میں شیر اتکل میں خودکش دھماکامیں 5 سکیورٹی اہلکار شہید اور 6 زخمی ہو گئے ، فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک دہشتگرد ہلاک دوسرے کو گرفتارکر لیا گیا ،نجی ٹی وی سماءنیوز کے مطابق دیر کے علاقہ سلطان خیل درہ میں دہشتگردوں نے خودکش حملے میں سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 5 اہلکار شہید اور 6 زخمی ہو گئے جبکہ جوابی کارروائی میں ایک دہشتگرد ہلاک اور ایک کو زندہ گرفتار کر لیا گیا، خودکش حملے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ آئی ایس پی آر کے مطابق اپردیر کے علاقے تیمرگرہ میں سرچ آپریشن میں دہشتگرد حملے میں میجر سمیت 4اہلکار شہید ہو ئے ہیں۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف آج ریلی کی صورت میں اسلام آباد سے لاہور کیلئے روانہ ہوں گے اور اس حوالے سے سکیورٹی تحفظات کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے ، سوموار کو لاہور میں بند روڈ پر بھی دھماکا ہو چکا ہے ۔

مزید : دیر