نواز شریف کی ریلی رکوانے سے متعلق 2 درخواستوں پر فیصلہ تھوڑی دیر میں سنا یا جائے گا

نواز شریف کی ریلی رکوانے سے متعلق 2 درخواستوں پر فیصلہ تھوڑی دیر میں سنا یا ...
نواز شریف کی ریلی رکوانے سے متعلق 2 درخواستوں پر فیصلہ تھوڑی دیر میں سنا یا جائے گا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ریلی رکوانے سے متعلق دائر 2 درخواستوں پر فیصلہ تھوڑی دیر میں سنا دیا جائے گا۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق نواز شریف کی ریلی روکنے سے متعلق دو متفرق درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔ پی ٹی آئی رہنما عثمان بسرا نے ایک درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عدلیہ نے جب فیصلہ دے دیا تو ریلی کا کوئی جواز نہیں بنتا اس لیے نواز شریف کو ریلی سے روکا جائے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر کمال نے درخواست پر منگل کو فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

عوام کا جینا مرنا نواز شریف کے ساتھ ہے، آج استقبال کیلئے سمندر سڑکوں پر امڈ آئے گا، امیر مقام کی قیادت میں قافلہ اسلام آباد روانہ

دوسری درخواست آل پاکستان مسلم لیگ کے کارکن وحید کمال کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس میں وزارت داخلہ، ڈی جی آئی بی، چیف کمشنر اسلام آباد سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف کی عدالتی نا اہلی کے بعد وہ سیاسی سرگرمیوں میںحصہ نہیں لے سکتے اس لیے انہیں ریلی کے ساتھ جانے سے روکا جائے جبکہ ریلی کے دوران پی ٹی آئی اور مسلم لیگ کے کارکنان میں تصادم بھی ہو سکتا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ آج (بدھ کو) اس درخواست پر فریقین کے دلائل سنے گی جس کے بعد دونوں درخواستوں کا اکٹھے فیصلہ سنایا جائے گا۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں