رحم دل نواز سنگدل بن گیا، ناشتے کیلئے رکنے والے ڈی جے پر تشدد

رحم دل نواز سنگدل بن گیا، ناشتے کیلئے رکنے والے ڈی جے پر تشدد
رحم دل نواز سنگدل بن گیا، ناشتے کیلئے رکنے والے ڈی جے پر تشدد

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مردان (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی لاہور واپسی کیلئے ریلی کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ، پشاور سے امیر مقام کی قیادت میں ن لیگی کارکنوں کی ریلی روانہ ہو چکی ہے جس میں بدنظمی بھی دیکھی گئی ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق مردان انٹر چینج کے قریب ریلی کے شرکاءکیلئے کھانے پینے کا انتظام کیا گیا تھا۔ کارکنوں نے یہاں رک کر ناشتہ کیا ۔ ریلی میں شریک ڈی جے یہاں رکا تو ڈسٹرکٹ ممبر رحم دل نواز نے اس سے کہا کہ یہاں گاڑی نہ روکی جائے اور صوابی پہنچا جائے تاہم ڈی جے نے پیٹ کے ہاتھوں مجبور ہو کر حکم عدولی کی جرات کی جس پر رحم دل نواز نے رحم دلی کو خیر باد کہا اور سنگدل نواز بن کر ڈی جے پر تھپڑوں اور گھونسوں کی بارش کردی۔ موقع پر موجود دیگر لیگی کارکنوں نے بڑی مشکل سے بیچ بچاﺅ کرایااور ڈی جے کی جان چھڑائی۔

مزید : مردان