وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ایسا کام کردیا کہ اسد عمر بھی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ایسا کام کردیا کہ اسد عمر بھی تعریف کرنے پر ...
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ایسا کام کردیا کہ اسد عمر بھی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پاور اینڈ واٹر منسٹری کو علیحدہ کر کے پاور کے شعبے کو پیٹرولیم کی منسٹری کے ساتھ ملا یا تو تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر بھی کھلے دل کے ساتھ اس اقدام کی تعریف کردی ۔نواز شریف کی نا اہلی کے بعد شاہد خاقان عباسی نے وزیر اعظم منتخب ہوتے ہی دو اہم وزارتوں کو آپس میں ملا دیا۔وزیر اعظم کے اس اقدام پر اسد عمر بھی تعریف پر مجبور ہو گئے ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اسد عمر نے کہا کہ پاور اینڈ پیٹرولیم منسٹری کا ملاپ اچھا فیصلہ ہے ،یہ بہت دیر پہلے ہو جانا چاہیے تھا ۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام پاکستان تحریک انصاف کے منشور کا حصہ تھا ۔واضح رہے کہ 2013کے انتخابات میں مسلم لیگ ن نے بھی اپنے منشور میں وعدہ کیا تھا کہ پیٹرولیم اینڈ پاور منسٹری کو ملا کر منسٹری آف انرجی کی تشکیل دی جائے گی ۔
مزید خبریں :دیر کے علاقے سلطان خیل درہ میں خودکش دھماکے میں 5 سکیورٹی اہلکار شہید،6 زخمی

مزید :

اسلام آباد -