اب نواز شریف 12بجے پنجاب ہاوس سے نکلیں گے ،پنجاب ہاوس سے نکلتے وقت بکروں کی قربانی بھی دی جائے گی

اب نواز شریف 12بجے پنجاب ہاوس سے نکلیں گے ،پنجاب ہاوس سے نکلتے وقت بکروں کی ...
اب نواز شریف 12بجے پنجاب ہاوس سے نکلیں گے ،پنجاب ہاوس سے نکلتے وقت بکروں کی قربانی بھی دی جائے گی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اسلام آباد سے لاہور کے لیے ریلی نکلنے والی ریلی کا وقت تبدیل ہو گیا ہے اور اب نواز شریف12بجے پنجاب ہاوس سے نکلیں گے ،وفاقی کابینہ قرآن کے سائے میں نواز شریف کو رخصت کرے گی جبکہ اس موقع پر بکروں کی قربانی بھی دی جائے گی ۔

تفصیل کے مطابق نا اہلی کے بعد آج نواز شریف عوامی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بذریعہ جی ٹی روڈ اسلام آباد سے لاہور کا سفر شروع کریں گے ۔ن لیگ کی جانب سے پہلے بتا یا گیا تھا کہ نواز شریف صبح 9بجے سے 10بجے کے درمیان پنجاب ہاوس سے نکلیں گے تاہم اب اس منصوبے میں تھوڑی تبدیلی واقع ہوئی ہے جس کے بعد اب نواز شریف 12بجے پنجاب ہاوس سے نکلیں گے اور اس موقع پر بکروں کی قربانی بھی دی جائے گی ۔نواز شریف کے استقبال کے لیے لیگی رہنماﺅں کی پنجاب ہاوس آمد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پنجا ب ہاوس کے باہر کار کنان بھی بڑی تعداد میں جمع ہیں ا ور پارٹی ترانے بجائے جا رہے ہیں ۔نواز شریف پنجاب ہاوس سے نکل کر ڈی چوک پہنچیں گے جہاں وہ بلٹ پروٹ کنٹینر میں سوار ہو نگے ،اس کے بعدوہ فیض آباد سے راولپنڈی جائیں گے جہاں پھر استقبال کی بھر پور تیاریاں کی گئی ہیں ،اس کے بعد جی ٹی روڈ کے سفر کا آغاز ہو گا ۔

مزید خبریں :سابق وزیراعظم نواز شریف کی لاہور کیلئے ریلی، رہنماﺅں کی پنجاب ہاﺅس آمدشروع، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی رخصت کریں گے

مزید : اسلام آباد