سابق وزیراعظم نواز شریف کا کنٹینر پنجاب ہاﺅس کے داخلی دروازے میں پھنس گیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستا ن آن لائن)سابق وزیراعظم نواز شریف کا کنٹینر پنجاب ہاﺅس کے داخلی دروازے میں پھنس گیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے کچھ دیر میں اسلام آباد سے لاہور کیلئے ریلی کی صورت میں ہونا ہے اور ان کیلئے خاص طور پر تیار کیا گیا کنٹینر بھی اسلام آباد پنجاب ہاﺅس پہنچا دیا گیا لیکن پنجاب ہاﺅس کا دروازہ چھوٹا پڑ گیا اور تمام سہولیات سے آراستہ بم پروف کنٹینر پنجاب ہاﺅس کے داخلی گیٹ میں پھنس گیا ہے جس کو اندر داخل کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔