پی ٹی آئی چھوڑدیں، پختونخوا اسمبلی کی خاتون رکن کو کال

پی ٹی آئی چھوڑدیں، پختونخوا اسمبلی کی خاتون رکن کو کال
پی ٹی آئی چھوڑدیں، پختونخوا اسمبلی کی خاتون رکن کو کال

  

لاہور (ویب ڈیسک) ن لیگ کے رہنما نے پی ٹی آئی نہ چھوڑنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں۔ خاتون رکن کے پی کے اسمبلی عائشہ گلالئی کا حوالہ دے کر تحریک انصاف چھوڑنے کا کہا گیا۔ معاملہ اسمبلی میں لے کر جاﺅں گی۔

تحریک انصاف خیبرپختونخوا کی خاتون رکن اسمبلی نادیہ شیر خان نے الزام عائد کیا ہے کہ گزشتہ رات ایک نامعلوم نمبر سے کال کی گئی جس میں عائشہ گلالئی کا حوالہ دے کر تحریک انصاف چھوڑنے کا کہ اگیا۔ کال کرنے والے شخص نے خود کو میاں صاحب کا قریبی ساتھی بتاتے ہوئے تحریک انصاف چھوڑنے کیلئے دباﺅ ڈالا اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ جس کے جواب میں نادیہ خان کا کہنا تھا کہ یہ کیسا گھٹیا مذاق ہے۔

پانامہ کیس سے کئی سوالات نے جنم لیا ،نواز شریف کی نا اہلی سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ درحقیقت ’’ رول آف مارشل لاء ‘‘کیلئے ہے:عاصمہ جہانگیر

وہ رکن اسمبلی ہیں اور پارٹی چیئرمین کے علم میں لانے کے بعد اس معاملے کو اسمبلی کے فورام پر لے کر جائیں گی جبکہ کال کرنے والے شخص کا اصرار تھا کہ یہ بات آپ کسی کو نہ بتائیں ورنہ نتائج آپ کو بھگتنا ہوں گے۔ نادیہ خان نے نجی ٹیو ی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ معاملہ عمران خان کے نوٹس میں دے دیا ہے، مشاورت کے بعد باقاعدہ قانونی کارروائی کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔

مزید : لاہور