نواز شریف کی ریلی روکنے اور نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے دائر درخواستیں خارج

نواز شریف کی ریلی روکنے اور نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے دائر درخواستیں خارج
نواز شریف کی ریلی روکنے اور نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے دائر درخواستیں خارج

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نواز شریف کی ریلی روکنے اور نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے دائر درخواستیں خارج کر دی گئیں،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کی نواز شریف کی ریلی روکنے کیلئے دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست مسترد کر دی ،دوسری طرف وزارت داخلہ نے بھی سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست خارج کردی ہے، عوامی تحریک کی جانب سے کہا گیا تھا کہ سپریم کورٹ نواز شریف کو نااہل قرار دے چکی ہے اور نیب میں ان کیخلاف ریفرنس کھل چکے ہیں لہٰذا سابق وزیراعظم اور ان کے خاندان کے نام ای سی ایل میں ڈالیں جائیں جس پر وزارت داخلہ نے عوامی تحریک کی درخواست خارج کر دی۔

مزید خبریں :سابق وزیراعظم کا سفر شروع، پرویز رشید اور خواجہ سعد رفیق بھی ان کیساتھ گاڑی میں سوار ہیں

مزید : اسلام آباد