نواز شریف کی روانگی ،وہ وقت آگیا جس کا انتظار تھا ۔۔۔

نواز شریف کی روانگی ،وہ وقت آگیا جس کا انتظار تھا ۔۔۔
نواز شریف کی روانگی ،وہ وقت آگیا جس کا انتظار تھا ۔۔۔

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر اعظم نواز شریف کا قافلہ اسلام آباد سے لاہور جانے کے لیے پنجاب ہاوس سے چل نکلا ہے ،اس موقع پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ،وفاقی وزراء،لیگی رہنمااور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے نواز شریف کو روانہ کیا ۔پنجاب ہاوس سے نکلتے ہوئے نواز شریف پر اطمینان دکھائی دیے اور ان کے چہرے پر مسکراہٹ بھی موجود تھی ۔پنجاب ہاوس سے نکلتے وقت جب نواز شریف اپنی گاڑی کی جانب بڑھے تووزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے انہیں گلے لگا یا اور پھر اسحاق ڈار بھی ان سے ملے ۔اس موقع پر وہاں موجود کارکنان نے بھر پور جو ش و ولولے کے ساتھ نعرے بازی کی جس پر نواز شریف نے ہاتھ ہلا کر کار کنان کے نعروں کا جواب دیا ۔بتایا جا رہا ہے کہ نواز شریف پنجاب ہاوس سے ڈی چوک پہنچ کر بلٹ پروف کنٹینر میں بیٹھیں گے ۔

مزید خبریں :سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست خارج کردی گئی

مزید : اسلام آباد