نواز شریف کی ریلی کا آغاز ہوتے ہی سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، سرمایہ کاروں کے کروڑوں روپے ڈوب گئے

نواز شریف کی ریلی کا آغاز ہوتے ہی سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، سرمایہ کاروں کے ...
نواز شریف کی ریلی کا آغاز ہوتے ہی سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، سرمایہ کاروں کے کروڑوں روپے ڈوب گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے پنجاب ہاﺅس اسلام آباد سے مشن جی ٹی روڈ کا آغاز کردیا ہے ۔ نواز شریف کے ریلی کیلئے باہر نکلتے ہی سٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار ہوگئی ہے جس کے باعث سرمایہ کاروں کے کروڑوں روپے ڈوب گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نواز شریف نا اہلی کے بعد براستہ جی ٹی روڈ لاہور جانے کیلئے نکل چکے ہیں، اس موقع پر سرمایہ کار بے یقینی کی کیفیت میں مبتلا ہیں جس کے باعث سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی پیدا ہوگئی ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں نواز شریف کے پنجاب ہاﺅس سے باہر نکلتے ہی 299 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے جس کے باعث انڈیکس 45 ہزار 680 پوائنٹس پر آگیا ہے۔ سٹاک مارکیٹ میں حالیہ مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مزید :

بزنس -