سابق وزیراعظم کا سفر شروع، پرویز رشید اور خواجہ سعد رفیق بھی ان کیساتھ گاڑی میں سوار ہیں

سابق وزیراعظم کا سفر شروع، پرویز رشید اور خواجہ سعد رفیق بھی ان کیساتھ گاڑی ...
سابق وزیراعظم کا سفر شروع، پرویز رشید اور خواجہ سعد رفیق بھی ان کیساتھ گاڑی میں سوار ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف نے اسلام آباد سے براستہ جی ٹی روڈ لاہور کا سفر شروع کر دیا ہے اور حیران کن طور پر سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی ان کیساتھ گاڑی میں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست خارج کردی گئی
ذرائع کے مطابق نواز شریف اسلام آباد سے روانہ ہونے لگے تو شاہد خاقان عباسی اور اسحاق ڈار نے گلے لگا کر انہیں رخصت کیا۔ اسحاق ڈار دوسری گاڑی میں قافلے کیساتھ شامل ہیں جبکہ خواجہ سعد رفیق اور پرویز رشید نواز شریف کیساتھ گاڑی میں بیٹھے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی قافلے میں شریک ہے جنہوں نے پارٹی پرچم اور نواز شریف کی تصاویر والے پوسٹر اٹھا رکھے ہیں۔

مزید :

اسلام آباد -