عمران کو جعلی پٹھان کہنے پر عائشہ گلالئی کو پچاس لاکھ روپے ہرجانے کا نوٹس

عمران کو جعلی پٹھان کہنے پر عائشہ گلالئی کو پچاس لاکھ روپے ہرجانے کا نوٹس
عمران کو جعلی پٹھان کہنے پر عائشہ گلالئی کو پچاس لاکھ روپے ہرجانے کا نوٹس

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

فیصل آباد (آئی این پی) عمران خان کو جعلی پٹھان کہنے پر عائشہ گلالئی کو پچاس لاکھ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا گیا‘ خالد جاوید نیازی نے نوٹس میں کہا ہے کہ عائشہ نے عمران خان کو دو نمبر پٹھان کہہ کر فیصلے کی توہین کی ہے‘عائشہ دو ہفتے کے اندر اپنے بیان پر معافی مانگیں۔ نوٹس میں خالد جاوید نیازی نے کہا کہ عائشہ نے عمران خان کو دو نمبر پٹھان کہہ کر قبیلے کی توہین کی ہے۔ پٹھانوں پر لکھی کتاب میں نیازی قبیلے کا ذکر ہے۔ عائشہ گلالئی دو ہفتے کے اندر اپنے بیان پر معافی مانگیں بصورت دیگر پچاس لاکھ روپے ہرجانہ ادا کریں۔

عائشہ احد کی جانب سے وزیر قانون رانا ثناءاللہ کے خلاف درخواست پر تھانہ جنوبی چھاﺅنی سے جواب طلب

مزید : فیصل آباد