سوشل میڈیا پر لڑکیوں کو جھوٹی محبت کے جال میں پھنسا کر جسم فروشی کروانے والے گینگ کا انکشاف ، ایک رکن گرفتار

سوشل میڈیا پر لڑکیوں کو جھوٹی محبت کے جال میں پھنسا کر جسم فروشی کروانے والے ...
سوشل میڈیا پر لڑکیوں کو جھوٹی محبت کے جال میں پھنسا کر جسم فروشی کروانے والے گینگ کا انکشاف ، ایک رکن گرفتار

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

فیصل آباد (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر پہلے لڑکیوں سے دوستی، پھر محبت میں پھنسا کر ان سے جسم فروشی کروانے والے ایک بڑی گینگ کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس نے فیصل آباد سے ایک اہم رکن فیصل کو حراست میں لیا ہے جبکہ دیگر ارکان کی گرفتاری کیلئے ایس پی مدینہ ٹاﺅن کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

اس حوالے سے ڈھڈی والا کی رہائشی 16 سالہ اقصیٰ نے انکشاف کیا ہے جسے گروہ کے سرغنہ رضوان عرف ساکا نے سوشل میڈیا پر اپنی محبت کے جال میں پھنسایا اور اس دوران اپنے گروہ کی ایک رکن خاتون کو رشتہ دار ظاہر کر کے بات کرواتا رہا۔ لڑکی گھر سے بھاگ آئی تو اسے جنسی تشدد کا نشانہ بناتا رہااور پھر اسے جسم فروشی پر مجبور کرنے لگا جس کیلئے اسے نشہ آور اشیاءکھلا دی جاتیں۔

بعدازاں رضوان عرف ساکا نے اقصیٰ کو ایک ملزم فیصل کے پاس فروخت کر دیا جو اسے اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرتا رہا۔ یہاں سے لڑکی بھاگ کر اپنے گھر کے پاس ایک دربار پر پہنچی تو گھر والوں نے اسے واپس رہنے کی اجازت نہ دی۔جس کے بعد لڑکی کی ایک رشتہ دار نے نشہ کا علاج کروایا جس کے بعد اب کچھ حالت سنبھلی تو اس نے تمام ماجرا پولیس کو بتادیا۔

سی پی او فیصل آباد نے نوٹس لیتے ہوئے اس گینگ کی گرفتار کا ٹاسک ایس پی مدینہ ٹاﺅن جمیل ظفر کو دیا جنہوں نے اس گینگ کے اہم ارکان تک رسائی حاصل کر لی ہے۔

مزید : فیصل آباد