سابق وزیراعظم کا ”مشن جی ٹی روڈ“ تو شروع ہو گیا مگر چوہدری نثار اس وقت کہاں ہیں? حقیقت جان کر کارکنان بھی حیران ہوئے بغیر نہ رہ سکے، وہ اس وقت کیا کر رہے ہیں؟ آپ بھی جانئے

سابق وزیراعظم کا ”مشن جی ٹی روڈ“ تو شروع ہو گیا مگر چوہدری نثار اس وقت کہاں ...
سابق وزیراعظم کا ”مشن جی ٹی روڈ“ تو شروع ہو گیا مگر چوہدری نثار اس وقت کہاں ہیں? حقیقت جان کر کارکنان بھی حیران ہوئے بغیر نہ رہ سکے، وہ اس وقت کیا کر رہے ہیں؟ آپ بھی جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف کا اسلام آباد سے براستہ جی ٹی روڈ لاہور کا سفر شروع ہو گیا ہے اور اس وقت وہ پرویز رشید اور خواجہ سعد رفیق کیساتھ گاڑی میں سوار ہیں لیکن ایسے میں بہت سے لوگوں کی نظریں چوہدری نثار کو تلاش کر رہی تھیں کیونکہ ٹی پر وہ کسی کو بھی نظر نہیں آئے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ سابق وزیراعظم کا سفر شروع، پرویز رشید اور خواجہ سعد رفیق بھی ان کیساتھ گاڑی میں سوار ہیں
ابھی یہ تلاش جاری ہی تھی کہ نجی ٹی وی جیو نیوز نے دعویٰ کیا کہ چوہدری نثار پنجاب ہاﺅس اسلام آباد نہیں پہنچے اور ریلی میں شریک نہیں ہیں۔ ان کی عدم شرکت پر جہاں کارکنان کافی حیران ہیں وہیں لیگی رہنماءبھی پریشان ہیں کہ آخر وہ ریلی میں شرکت کیلئے کیوں نہیں آئے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ نواز شریف کی روانگی ،وہ وقت آگیا جس کا انتظار تھا ۔۔۔
یہاں یہ واضح کرنا ضروری ہے کہ چند روز قبل پنجاب ہاﺅس اسلام آباد میں نواز شریف اور چوہدری نثار کی ملاقات ہوئی تھی میں جس میں آج شروع ہونے والے سفر سے متعلق معاملات طے پائے تھے جبکہ اسی ملاقات کے دوران ہی یہ بھی طے پایا تھا کہ چوہدری نثار وزیراعظم کی گاڑی چلائیں گے۔

مزید :

اسلام آباد -