آج کا شو ن لیگ کی سیاسی ضرورت ہے،کنٹینر کی سیاست کے الزام لگانے والے خود کنٹینر پر چڑھ گئے، شاہ محمود قریشی

آج کا شو ن لیگ کی سیاسی ضرورت ہے،کنٹینر کی سیاست کے الزام لگانے والے خود ...
آج کا شو ن لیگ کی سیاسی ضرورت ہے،کنٹینر کی سیاست کے الزام لگانے والے خود کنٹینر پر چڑھ گئے، شاہ محمود قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے آج کا شو مسلم لیگ ن کی سیاسی ضرورت ہے ،نوا ز لیگ نے سیاسی طور پرزندہ رہنے کیلئے ریلی کا انعقاد کیا ،نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاآج کے شو کا موازنہ بینظیر بھٹو شہید سے نہیں کیا جا سکتا ،بی بی شہید آمریت کیخلاف نکلی تھیں ،نواز شریف بتائیں وہ آج کی ریلی کس کےخلاف نکال رہے ہیں ، انہوں نے کہا ن لیگ ضرور جلوس نکالیں لیکن سرکاری وسائل استعمال نہ کرے لیکن پنجاب حکومت کے وسائل اس ریلی کیلئے استعمال کئے جا رہے ہیں ،شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا حکمران ہم پر کنٹینر کی سیاست کرنے کے الزام لگاتے رہے ہیں لیکن یہ لوگ نقل کرنے میں بھی ماہر ہیں آج خود کنٹینر پر سوار ہیں،ان کا کہنا تھا نواز شریف خود کہتے رہے ہیں ہم سپریم کورٹ کا احترام کرتے ہیں اور سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کرینگے لیکن جے آئی ٹی رپورٹ ان کی توقعات کے برعکس آئی تو آپ سیخ پا ہو گئے ۔

مزید :

اسلام آباد -