وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی 10ماہ تک خدمات سرانجام دیں گے ،شہباز شریف بدستور وزیر اعلیٰ پنجاب رہیں گے :نواز شریف

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی 10ماہ تک خدمات سرانجام دیں گے ،شہباز شریف بدستور ...
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی 10ماہ تک خدمات سرانجام دیں گے ،شہباز شریف بدستور وزیر اعلیٰ پنجاب رہیں گے :نواز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر اعظم نواز شریف نے لیگی رہنماﺅں اور وزراءکو شاہد خاقان عباسی سے مکمل تعاون کی ہدایت کردی ہے ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق نواز شریف کی پنجاب ہاوس روانگی سے قبل لیگی رہنماﺅں ،وفاقی وزراءاور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ان سے ملاقات کی ۔اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی 10ماہ تک خدمات سر انجام دیںگے جبکہ شہباز شریف بدستور وزیر اعلیٰ پنجاب رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی مخلص اور دیرینہ کارکن ہیں ،لیگی رہنما اور وزراءشاہد خاقان عباسی سے مکمل تعاون کریں ۔نواز شریف کی روانگی سے قبل پنجاب ہاوس میں سابق سینیٹر جعفر اقبال نے دعا بھی کرائی ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق نواز شریف نے روانگی سے قبل اہل خانہ سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے بات چیت کی ۔
مزید خبریں :نواز شریف کی ریلی کا آغاز ہوتے ہی سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، سرمایہ کاروں کے کروڑوں روپے ڈوب گئے

مزید :

اسلام آباد -