سابق وزیراعظم نوازشریف کی ریلی لاہور روانہ،جی ٹی روڈ پر واقع تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ، عملے کی چھٹیاں منسوخ

سابق وزیراعظم نوازشریف کی ریلی لاہور روانہ،جی ٹی روڈ پر واقع تمام ہسپتالوں ...
سابق وزیراعظم نوازشریف کی ریلی لاہور روانہ،جی ٹی روڈ پر واقع تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ، عملے کی چھٹیاں منسوخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف کی ریلی کے باعث جی ٹی روڈ پر واقع 13ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ،تمام میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔محکمہ صحت کے مطابق نواز شریف کی ریلی پنجاب ہاﺅس اسلام آباد سے لاہور کیلئے روانہ ہو چکی ہے اور محکمہ صحت نے ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے جی ٹی روڈ پر واقع تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی اور تمام میڈیکل اور پیرا میڈیکل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔محکمہ صحت کا کہنا تھا 2موبائل ہیلتھ یونٹس روات میں موجود ہوں گے،راہولی،سرائے عالمگیر،کامونکی اورلاہور میں ایک ایک موبائل ہیلتھ یونٹ موجودہوگااور موبائل ہیلتھ یونٹس ریلی سے500میٹر کے فاصلے پررہیں گے اورموبائل ہیلتھ یونٹس کے سامنے اورپیچھے واٹرپروف کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔

مزید :

لاہور -