میاں نواز شریف کی ریلی میں کروڑوں لوگ شرکت کریں گے: حنیف عباسی کا دعویٰ
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی ریلی میں کروڑوں لوگ شرکت کریں گے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کے استقبال کیلئے راولپنڈی میں موجود حنیف عباسی نے دعویٰ کیا کہ سابق وزیر اعظم کی ریلی میں اس وقت لاکھوں لوگ شریک ہیں۔ راولپنڈی کے حلقوں این اے 55 اور 56 سے بھی اس ریلی میں لاکھوں لوگ شریک ہوں گے اورلاہور تک جاتے جاتے میاں نواز شریف کی ریلی میں کروڑوں لوگ شریک ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ریلی پاکستان کی تاریخ کی اب تک کی سب سے بڑی ریلی ہوگی۔