نجم سیٹھی بلامقابلہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین منتخب ہو گئے

نجم سیٹھی بلامقابلہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین منتخب ہو گئے
نجم سیٹھی بلامقابلہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین منتخب ہو گئے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چیئرمین نجم سیٹھی بلا مقابلہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ سابق وزیراعظم کا ”مشن جی ٹی روڈ“ تو شروع ہو گیا مگر چوہدری نثار اس وقت کہاں ہیں? حقیقت جان کر کارکنان بھی حیران ہوئے بغیر نہ رہ سکے، وہ اس وقت کیا کر رہے ہیں؟ آپ بھی جانئے

تفصیلات کے مطابق نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں بورڈ آف گورنرز کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں پی سی بی کے نئے چیئرمین کا انتخاب کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق نجم سیٹھی بلا مقابلہ نئے چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں جنہوں نے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی صدارت بھی سنبھال لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ سابق وزیراعظم کا سفر شروع، پرویز رشید اور خواجہ سعد رفیق بھی ان کیساتھ گاڑی میں سوار ہیں

واضح رہے کہ شہریار خان مدت پوری ہونے پر چیئرمین پی سی بی کے عہدے سے سبکدوش ہو گئے تھے۔ بورڈ آف گورنرز کا اجلاس شروع ہوتے ہی یہ اعلان کیا گیا کہ بورڈ کا کوئی بھی ممبر چیئرمین کے عہدے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا سکتا ہے تاہم کوئی بھی نجم سیٹھی کے مقابلے میں نہیں آیا۔

مزید : کھیل