ریلی سے ثابت ہو گیا، نواز شریف جانہیں رہے، آ رہے ہیں، طلال چودھری

ریلی سے ثابت ہو گیا، نواز شریف جانہیں رہے، آ رہے ہیں، طلال چودھری
ریلی سے ثابت ہو گیا، نواز شریف جانہیں رہے، آ رہے ہیں، طلال چودھری

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت طلال چودھری نے کہا ہے کہ آج کی ریلی سے ثابت ہو گیا کہ نواز شریف جا نہیں رہے بلکہ وہ آ رہے ہیں ،نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ ابھی تو صرف ڈیڑھ کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا ہے اور اڑھائی سو کلومیٹر ابھی طے کرنا ہے عوام کے جم غفیر نے ثابت کر دیا ہے کہ نواز شریف جا نہیں رہے بلکہ وہ آ رہے ہیں ۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی پنجاب ہاﺅس اسلام آباد سے لاہورریلی کا آغاز ہو چکا ہے اور ریلی کے ساتھ سینکڑوں گاڑیوں اور ہزاروں کارکن موجود ہیں جوں جوں یہ قافلہ اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہو گا اس میں اضافہ ہوتا جائے گا۔

مزید : اسلام آباد