ڈاکٹر طاہر القادری کی طبیعت رات گئے ناساز ہوگئی

ڈاکٹر طاہر القادری کی طبیعت رات گئے ناساز ہوگئی
ڈاکٹر طاہر القادری کی طبیعت رات گئے ناساز ہوگئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلسل سفر کے باعث سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کی طبیعت رات گئے ناساز ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری منگل کو کینیڈا سے لاہور پہنچے تھے جہاں انہوں نے ناصر باغ میں ایک جلسہ عام سے بھی خطاب کیا۔ مسلسل سفر اور مصروفیات کے باعث ان کی طبیعت خراب ہوگئی۔ فیملی ڈاکٹر کے مطابق 30 گھنٹے مسلسل سفر کے باعث ڈاکٹر طاہر القادری کی طبیعت خراب ہوئی، ڈاکٹر نے انہیں آرام کرنے کی ہدایت کی ہے لیکن طاہر القادری کا کہنا ہے جب تک شریف خاندان منطقی انجام تک نہیں پہنچے گا وہ آرام نہیں کریں گے۔

مزید : لاہور