صدر ممنون حسین کا نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ ،نیک خواہشات کا اظہار
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )صدر مملکت ممنون حسین نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق نواز شریف کی پنجاب ہاوس سے روانگی کے وقت صدر ممنون حسین نے ان سے رابطہ کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔اس موقع پر ممنون حسین نے نواز شریف کے قافلے کی خیر و عافیت کے لیے دعا بھی دی ۔دوسری جانب نواز شریف نے روانگی سے قبل اپنے اہل خانہ سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے گفتگو کی ۔