ہمارے حریفوں نے سویا ہوا جن جگا دیا ہے ،اب دیکھیں کیا ہوتا ہے ،احسن اقبال

ہمارے حریفوں نے سویا ہوا جن جگا دیا ہے ،اب دیکھیں کیا ہوتا ہے ،احسن اقبال
ہمارے حریفوں نے سویا ہوا جن جگا دیا ہے ،اب دیکھیں کیا ہوتا ہے ،احسن اقبال

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہمارے حریف پریشان ہیں کہ وہ کیا کر بیٹھے ہیں ،حریفوں نے سویا ہوا جن جگا دیا ہے ،اب دیکھیں کیا ہوتا ہے ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ہے نواز شریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں جیسے جیسے یہ قافلہ آگے بڑھے گا کارکنوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جائے گا انہوں کا کہنا تھاوزیراعظم کو برطرف کر کے سیاسی بے یقینی پیدا کی گئی ہے اب ہمارے حریف پریشان ہیں کہ وہ کیا کر بیٹھے ہیں ،حریفوں نے سویا ہوا جن جگا دیا ہے ،اب دیکھیں کیا ہوتا ہے ۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی ریلی لاہور کی جانب رواں دواں ہے اور کارکنوں کا جوش و جذبہ دیدنی ہے کارکنوں کی بڑی تعداد ریلی میں نواز شریف کے حق میں نعرے لگائے جا رہے ہیں اور بھنگڑے ڈالے جا رہے ہیں۔

مزید : اسلام آباد