عوام کا اعتماد ہی نواز شریف کا حوصلہ ہے، اللہ میرے لیڈر، بھائی اور ریلی کے تمام شرکاءکو اپنے امان میں رکھے: شہباز شریف

عوام کا اعتماد ہی نواز شریف کا حوصلہ ہے، اللہ میرے لیڈر، بھائی اور ریلی کے ...
عوام کا اعتماد ہی نواز شریف کا حوصلہ ہے، اللہ میرے لیڈر، بھائی اور ریلی کے تمام شرکاءکو اپنے امان میں رکھے: شہباز شریف

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نواز شریف کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کو حکومت کی مدت ختم ہونے تک وزیراعظم برقرار رکھنے اور شہباز شریف کے بدستور وزیراعلیٰ پنجاب رہنے کے اعلان کے بعد خود شہباز شریف بھی میدان میں آ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ سابق وزیراعظم کا ”مشن جی ٹی روڈ“ تو شروع ہو گیا مگر چوہدری نثار اس وقت کہاں ہیں? حقیقت جان کر کارکنان بھی حیران ہوئے بغیر نہ رہ سکے، وہ اس وقت کیا کر رہے ہیں؟ آپ بھی جانئے

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ ” عوام کا اعتماد ہی نواز شریف کا حوصلہ ہے۔۔۔ اللہ تعالیٰ میرے بھائی، میرے لیڈر اور ریلی کے تمام شرکاءکو کو اپنے امان میں رکھے۔“

شہباز شریف نے اس موقع پر ریلی کی مخالفت کرنے والوں کو بھی بھرپور جواب دیا اور کہا کہ ”عوام کیساتھ رابطہ سیاسی جماعتوں کا بنیادی حق ہے۔۔۔ یہ جمہوری نظام کا اہم ترین حصہ اور سیاسی جماعتوں کیلئے آکسیجن ہے۔“

مزید : قومی /اہم خبریں