نواز شریف کا مشن لاہور، لیگی کارکن نے عمران خان کی علامتی لاش گاڑی پر باندھ لی

نواز شریف کا مشن لاہور، لیگی کارکن نے عمران خان کی علامتی لاش گاڑی پر باندھ لی
نواز شریف کا مشن لاہور، لیگی کارکن نے عمران خان کی علامتی لاش گاڑی پر باندھ لی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نا اہلی کے بعد لاہور واپسی کا سفر جاری ہے، اس سفر میں لیگی کارکن جہاں اپنے قائد سے اظہار محبت کر رہے ہیں وہیں عمران خان پر بھی غصہ نکال رہے ہیں، ایک جیالے کارکن کو تو عمران خان پر اتنا غصہ ہے کہ اس نے چیئرمین تحریک انصاف کی علامتی لاش اپنی گاڑی پر لٹکا لی۔

روزنامہ پاکستان کے مطابق جلسے جلوسوں میں مخالف سیاسی رہنماﺅں کے پتلے بھی بنائے جاتے ہیں اور بعض اوقات نذرِ آتش بھی کیے جاتے ہیں لیکن لیگی کارکن اس سے بھی چار ہاتھ آگے نکلے۔ ایک جیالے لیگی کارکن نے اپنے قائد کی نا اہلی کے پیچھے دن رات محنت کرنے والے عمران خان پر خوب غصہ نکالا اور ان کی علامتی لاش اپنی کار پر باندھ لی۔ لیگی کارکن کی جانب سے اس لاش پر ” رو عمران رو“ اور ” گو عمران گو“ کے نعرے بھی درج کیے گئے ہیں۔

مزید : اسلام آباد