ن لیگ کو مشورہ ہے جی ٹی روڈ سے لاہور نہ جائیں ،اگر گئے تو نوازشریف کی چوری مزید آشکارہوگی،مشتاق غنی

ن لیگ کو مشورہ ہے جی ٹی روڈ سے لاہور نہ جائیں ،اگر گئے تو نوازشریف کی چوری ...
ن لیگ کو مشورہ ہے جی ٹی روڈ سے لاہور نہ جائیں ،اگر گئے تو نوازشریف کی چوری مزید آشکارہوگی،مشتاق غنی

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر مشتاق احمد غنی نے کہا ہے ن لیگ کو جی ٹی روڈ پر نہ جانے کا مشورہ دیتا ہوںاگر وہ جی ٹی روڈ سے گئے تو نوازشریف کی چوری مزید آشکارہوگی، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پہلی دفعہ کوئی حکومت اپوزیشن کےخلاف ریلی نکال رہی ہے اور لگتاہےں لیگ والے عدالتی فیصلے پربدحواس ہوگئے ہیں،مشتاق غنی کا کہنا تھا مسلم لیگ ن کے لوگ سڑکوں پر ٹھوکریں ماررہے ہیں۔

واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے نواز شریف کے جی ٹی روڈ سے ریلی کی شکل میں لاہور جانے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا ۔اپوزیشن جماعتوں کا کہنا تھا کہ نواز شریف ریلی کے ذریعے نیب پر دباﺅ بڑھانے کی کوشش کرینگے کیونکہ ان کیخلاف حدیبیہ پیپر مل کیس کھلنے والا ہے۔

مزید : پشاور