نواز شریف کی ریلی میں ایسے پمفلٹ بانٹ دئیے گئے کہ پاناما کیس کا فیصلہ دینے والے جج صاحبان سیخ پا ہو جائیں گے ،تصویر دیکھ کر آپ بھی ہکا بکا رہ جائیں گے

نواز شریف کی ریلی میں ایسے پمفلٹ بانٹ دئیے گئے کہ پاناما کیس کا فیصلہ دینے ...
نواز شریف کی ریلی میں ایسے پمفلٹ بانٹ دئیے گئے کہ پاناما کیس کا فیصلہ دینے والے جج صاحبان سیخ پا ہو جائیں گے ،تصویر دیکھ کر آپ بھی ہکا بکا رہ جائیں گے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اسلام آباد سے لاہور جانے والی ریلی راولپنڈی کی حدود میں داخل ہو گئی ہے ۔اس موقع پر لیگی وزرا،رہنما اور کارکنوں کی بڑی تعداد ریلی میں موجود ہیں اور لوگوں میں بے حد جوش و ولولہ دیکھاجا رہاہے ۔اس موقع پر لیگی کارکنوں کی جانب سے پاناما فیصلے کے خلاف پمفلٹ بھی بانٹے گئے ہیں ۔

تفصیل کے مطابق نواز شریف آج دن 12بجے پنجاب ہاوس سے نکلے اور انہیں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے گلے لگا کر رخصت کیا ۔نواز شریف کے قافلے میں لیگی رہنماﺅں اور کارکنان نے بھرپورانداز میں شرکت کر رکھی ہے،یہ ریلی ا بھی پنجاب ہاو س سے نکلی ہی تھی کہ راستے میں کارکنان نے پاناما فیصلے کے خلاف پمفلٹ بانٹنا شروع کردئیے ۔پمفلٹ پر نواز شریف کے اقامے کی کاپی لگی ہوئی ہے اور نیچے لکھا ہوا ہے کہ ،یہ ہے وہ اربوں روپے کی کرپشن جس پر تمہارا منتخب وزیر اعظم نا اہل ہوا ہے ۔

مزید خبریں :ڈاکٹر طاہر القادری کی طبیعت رات گئے ناساز ہوگئی

مزید : اسلام آباد