”رانا ثناءاللہ نے سی پی او ڈانٹا ہے کیونکہ۔۔۔“ شیخ رشید نے نواز شریف کی ریلی سے متعلق بڑا دعویٰ کر دیا، ایسی بات کہہ دی کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماءبھی پریشان ہو جائیں گے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف کی ریلی میں لیڈروں کے علاوہ کوئی بھی ساتھ نہیں ہے اور لوگوں کی کم تعداد ہونے پر رانا ثناءاللہ نے سی پی او کو ڈانٹ بھی پلائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ سابق وزیراعظم کا ”مشن جی ٹی روڈ“ تو شروع ہو گیا مگر چوہدری نثار اس وقت کہاں ہیں? حقیقت جان کر کارکنان بھی حیران ہوئے بغیر نہ رہ سکے، وہ اس وقت کیا کر رہے ہیں؟ آپ بھی جانئے
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پیسوں کا استعمال کر کے لوگوں کو اسلام آباد پہنچایا گیا ہے اور گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی پیسوں کا استعمال کیا گیا ہے۔ نواز شریف نے بڑا رسک لیا ہے کیونکہ وہ سمجھ رہے تھے کہ ریلی میں بہت لوگ ہوں گے لیکن لیڈروں کے سوا ان کیساتھ کوئی نہیں ہے اور ساری تعداد لائے گئے لوگوں کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ سابق وزیراعظم کا سفر شروع، پرویز رشید اور خواجہ سعد رفیق بھی ان کیساتھ گاڑی میں سوار ہیں
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ لوگوں کی تعداد اتنی ہے کہ اگر یہ گاڑی تیز چلائیں تو شام کو لاہور پہنچ جائیں گے جبکہ 10 سے 12 ہزار لوگ تو میں بھی ریلی میں لا سکتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ رانا ثناءاللہ نے سی پی او کو ڈانٹا بھی ہے کہ لوگ کیوں نہیں آئے۔