نواز شریف کی لاہور ریلی سے ن لیگ کی طاقت بڑھے گی: سہیل وڑائچ

نواز شریف کی لاہور ریلی سے ن لیگ کی طاقت بڑھے گی: سہیل وڑائچ
نواز شریف کی لاہور ریلی سے ن لیگ کی طاقت بڑھے گی: سہیل وڑائچ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی و کالم نویس سہیل وڑائچ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی لاہور ریلی سے ن لیگ کا ووٹر جمع ہو جائے گا جس سے پارٹی کی طاقت بڑھے گی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے پاس بڑے بڑے جلسے کرنے کی طاقت موجود ہے لیکن حقیقی کامیابی وہی ہے جو الیکشن میں حاصل کی جاتی ہے۔ پی ٹی آئی کے پاس امیدوار منتخب کرنے کی وہ صلاحیت نہیں ہے جو مسلم لیگ ن کے پاس ہے۔ ن لیگ جیتنے والے امیدواروں کو میدان میں اتارتی ہے جس کی وجہ سے پچھلے الیکشن میں بھی کامیابی حاصل کی، اس ریلی سے پی ٹی آئی کیلئے سب سے زیادہ مشکل صورتحال پیدا ہوگی کیونکہ اس سے ن لیگ کا ووٹر اکٹھا ہو جائے گا۔

”رانا ثناءاللہ نے سی پی او ڈانٹا ہے کیونکہ۔۔۔“ شیخ رشید نے نواز شریف کی ریلی سے متعلق بڑا دعویٰ کر دیا، ایسی بات کہہ دی کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماءبھی پریشان ہو جائیں گے

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے پاس پہلے سے ایک وسیع حلقہ انتخاب موجود ہے جبکہ پی ٹی آئی کو دوسری پارٹیوں کا ووٹ بینک توڑ کر اپنے حق میں کرنا ہے۔ آج کی میاں نواز شریف کی ریلی اگر کامیاب قرار پاتی ہے تو اس کا ووٹر ایک بار پھر اکٹھا ہو جائے گا جس سے ن لیگ کو فائدہ ہوگا۔

سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو جب اپریل 1988 میں پاکستان واپس آئیں تو اپوزیشن پارٹیز نے کہا کہ ان کے استقبال کیلئے ایک لاکھ لوگ موجود تھے لیکن پی پی نے دعویٰ کیا کہ اس وقت 20 لاکھ لوگ تھے۔ آج اپوزیشن پارٹیاں بھی تسلیم کرتی ہیں کہ بینظیر کے استقبال کی ریلی پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی ریلی تھی اسی طرح میاں نواز شریف کی ریلی بھی بڑی ہے یا چھوٹی اس کا فیصلہ تاریخ خود ہی کردے گی۔

مزید : لاہور