چوہدری نثار دراصل اس وقت کہاں ہیں؟ بالآخر پتہ چل گیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نواز شریف کی اسلام آباد سے لاہور تک ریلی کا آغاز ہوا تو سب کی نظریں چوہدری نثار علی خان کی متلاشی نظر آئیں جنہوں نے طے شدہ پروگرام کے تحت سابق وزیراعظم کی گاڑی چلانے کے فرائض سرانجام دینا تھے مگر وہ تو کہیں نظر ہی نہ آئے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”رانا ثناءاللہ نے سی پی او ڈانٹا ہے کیونکہ۔۔۔“ شیخ رشید نے نواز شریف کی ریلی سے متعلق بڑا دعویٰ کر دیا، ایسی بات کہہ دی کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماءبھی پریشان ہو جائیں گے
اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 52 روات میں موجود ہیں جو ان کا اپنا حلقہ ہے اور وہ نواز شریف کی ریلی کا اپنے کارکنوں کے ہمراہ وہاں استقبال کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ عوام کا اعتماد ہی نواز شریف کا حوصلہ ہے، اللہ میرے لیڈر، بھائی اور ریلی کے تمام شرکاءکو اپنے امان میں رکھے: شہباز شریف
واضح رہے کہ اس سے قبل یہ اطلاعات بھی موصول ہوئی تھیں کہ وہ چکری پر نواز شریف کے قافلے کا استقبال کریں گے مگر ان کا قافلہ ابھی شکرپڑیاں پہنچا ہے جو پنڈی سے ہوتا ہوا روات پہنچے گا اور ذرائع کا کہنا ہے کہ یہیں پر چوہدری نثار علی خان ان کا استقبال کریں گے۔