”ہم کنٹینر کے خلاف نہیں بلکہ۔۔۔۔“ بالآخر کنٹینر کے سوالوں پر رانا ثناءاللہ بول پڑے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف نے اسلام آباد سے لاہور تک ریلی کی صورت میں سفر کرنے کا اعلان کیا تو کنٹینر بھی تیار کر لیا گیا جس پر اب تحریک انصاف اور دیگر جماعتیں یہ کہہ رہی ہیں کہ کنٹینر کے مخالفین آج خود ہی کنٹینر پر چڑھ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ چوہدری نثار دراصل اس وقت کہاں ہیں؟ بالآخر پتہ چل گیا
مخالفین کی ان باتوں کا جواب پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے دیدیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ وہ کنٹینر کے خلاف نہیں بلکہ عمران خان کے روئیے اور اس سب کے خلاف ہیں جو انہوں نے کنٹینر پر چڑھ کر کیا۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”رانا ثناءاللہ نے سی پی او ڈانٹا ہے کیونکہ۔۔۔“ شیخ رشید نے نواز شریف کی ریلی سے متعلق بڑا دعویٰ کر دیا، ایسی بات کہہ دی کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماءبھی پریشان ہو جائیں گے
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کنٹینر پر کھڑے ہو کر جس زبان کا استعمال کرتے ہوئے لوگوں پر الزام تراشی اور کردار کشی کرتے تھے، اس کے خلاف ہیں، کنٹینر کے خلاف نہیں ہیں۔