میاں صاحب کنٹینر کنٹینر کرتے خود کنٹینر پر چڑھ گئے ہیں، قمر زمان کائرہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ نواز شریف صاحب کنٹینر کنٹینر کرتے خود کنٹینر پر چڑھ گئے ہیں،میاں صاحب نے خود کہاتھا عدالت جو فیصلہ کرے گی ہم قبول کریں گے ، ابھی توآپ کیخلاف صرف ایک فیصلہ آیا،آپ کہہ رہے ہیں ملک کیلئے بہت خطرات ہیں ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا عدالت نے فیصلہ دیدیا لیکن یہ لوگ فیصلے کیساتھ جو کررہے ہیں،دنیادیکھ رہی ہے، آج عدالت کے فیصلے کو سازش قرار دیا جا رہا ہے ، میاں صاحب آپ نے بھی ایک صدر کو نکالا تھا،ایک چیف جسٹس کو گھربھجوایاتھا،اس بار عدالتی فیصلے کی روشنی میں میاں صاحب کو عہدے سے الگ ہونا پڑا ،قمرزمان کائرہ نے کہا نواز شریف بار بار یہ بات کرتے ہیں کہ ان کےخلاف سازش ہوئی ہے ،ہم ان سے بار بار پوچھتے رہے کہ کون ان کیخلاف سازش کررہا ہے ، ہم نے بار بار کہا آپ کو خطرات ہیں تو قومی قیادت کو بتانا چاہیے ،انہوں نے کہامیاں صاحب آپ ابھی لاڈلے ہیں ابھی بھی آپ پر ہاتھ ہولا ہے ، آپ کو 5ججوں نے متفقہ طور پر گھر بھیجا آپ کےخلاف ریفرنس ہونے جا رہا ہے اس لیے پریشان ہیں ، آصف زرداری کو پہلے پکڑا پھر ریفرنس بنایا گیا ،نواز شریف نا اہل ہوچکے جو نااہل ہوجائے وہ پارٹی کا سربراہ نہیں ہوتا،میاں صاحب اپنے خلاف کیسوں میں دباو¿ بڑھاناچاہتے ہیں انہوں نے کہا امیر مقام صاحب جو ہزاروں گاڑیاں لیکر آئے،وہ کہاں گئیں؟، میڈیا رپورٹس کے مطابق 3سے5ہزارافراد ریلی میں شریک ہیں، پیپلزپارٹی کے رہنما کا کہنا تھا میاں صاحب،آپ قوم کے سامنے اپنی غلطیوں کی معافی تو مانگ لیں ، عمران خان آپ کیخلاف عدالت میں گئے،آپ عمران خان کیخلاف عدالت گئے، میاں صاحب جمہوریت کے ٹھیکیدار نہیں ہیں،پیپلزپارٹی جمہوریت کی بقااوربحالی کیلئے کام کرتی رہی ہے۔