مشن جی ٹی روڈ، قافلہ شکرپڑیاں پہنچ گیا ،گاڑیوں کی تعداد 950 سے زائد ہے: اسلام آباد پولیس

مشن جی ٹی روڈ، قافلہ شکرپڑیاں پہنچ گیا ،گاڑیوں کی تعداد 950 سے زائد ہے: اسلام ...
مشن جی ٹی روڈ، قافلہ شکرپڑیاں پہنچ گیا ،گاڑیوں کی تعداد 950 سے زائد ہے: اسلام آباد پولیس

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ریلی اسلام آباد کے علاقے شکر پڑیاں پہنچ گئی ہے جبکہ پولیس کے مطابق اس وقت قافلے میں 950کے   قریب گاڑیاں شامل ہیں ۔

نواز شریف کی ریلی میں روزنامہ پاکستان کا بھی بڑا نقصان ہو گیا

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کا شہر اقتدار سے لاہور کی جانے روانہ ہونے والا قافلہ تاحال اسلام آباد سے راولپنڈی نہیں پہنچ سکا،اسلام آباد پولیس کے مطابق سابق وزیر اعظم کے قافلے میں9سو سے950کے درمیان گاڑیاں اور10ہزار کے قریب افراد شریک ہیں ۔ واضح رہے کہ پنجاب ہاﺅس سے نکلنے والے اس قافلے کی منزل لاہور ہے جو کہ جی ٹی روڈ کے ذریعے ہوتا ہوا داتا دربار لاہور پہنچے گا ۔

مزید : اسلام آباد