مشن جی روڈ، نواز شریف کے جہلم میں پہلے پڑاو کا فیصلہ تبدیل ،قافلہ سست رفتاری کا شکار،پہلا پڑاو راولپنڈی میں ڈالنے کافیصلہ

مشن جی روڈ، نواز شریف کے جہلم میں پہلے پڑاو کا فیصلہ تبدیل ،قافلہ سست رفتاری ...
مشن جی روڈ، نواز شریف کے جہلم میں پہلے پڑاو کا فیصلہ تبدیل ،قافلہ سست رفتاری کا شکار،پہلا پڑاو راولپنڈی میں ڈالنے کافیصلہ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف کا قافلہ شہر اقتدار سے داتا کی نگری کی جانب روانہ ہوچکا ہے جبکہ قافلہ انتہائی سست روی سے منزل کی جانب رواں دواں ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر اعظم مشن جی ٹی روڈ کے دوران اپنا پہلا پڑاﺅ جہلم میں ڈالنا تھا لیکن قافلہ انتہائی سست رفتاری کے ساتھ چل رہاہے جس کے باعث فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے پہلا پڑاو راولپنڈی پنجاب ہاوس میں ڈالنے کافیصلہ کیا گیاہے۔

مشن جی ٹی روڈ، قافلہ شکرپڑیاں پہنچ گیا ،گاڑیوں کی تعداد800سے زائد ہے: اسلام آباد پولیس

تفصیلات کے مطابق میڈیا میں کچھ دیر قبل یہ خبر آ رہی تھی کہ نوازشریف پہلا پڑاو جہلم میں ڈالیں گے اور آج رات وہاں قیام کریں گے جس کے بعد صبح دوبارہ لاہور کیلئے سفر کاآغاز کریں گے تاہم قافلہ ابھی کچھ دیر قبل راولپنڈی میں داخل ہو ا ہے جس کہ انتہائی سست رفتار کے ساتھ چل رہاہے جس کے باعث حالات کو مد منظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیاہے کہ پہلا پڑاو راولپنڈی میں ڈالا جائے ۔نوازشریف ضلع کچہری میں خطاب کے بعد راولپنڈی پنجاب ہاوس میں قیام کریں گے اور اس حوالے سے انتظامیہ کو ہدایات جاری کر دی گئیں جبکہ پنجاب ہاوس کو خالی بھی کروالیا گیاہے۔  نواز شریف کے علاوہ مسلم لیگ(ن) کی اعلیٰ قیادت بھی یہیں قیام کرے گی۔

مزید : اسلام آباد