مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت، 3کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت، 3کشمیری شہید
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت، 3کشمیری شہید

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

سری نگر(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج نے مزید3کشمیریوں کو شہید کردیا ہے، کشمیری جوانوں کو گھر گھر تلاشی کے دوران شہید کیا گیا ہے۔

مشن جی روڈ، نواز شریف جہلم کے نجی ہوٹل میں قیام کریں گے

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے اور روز بروز قابض افواج کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر مظالم بڑھ رہے ہیں۔گزشتہ روز بھی ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 5 نوجوان شہید ہوئے اور 2 سے تین روز کے درمیان تقریباً 10 نوجوانوں کو شہید کیا جاچکا ہے۔ آج بھی ضلع پلوامہ میں قابض فوج نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 کشمیری شہید ہوگئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق معصوم کشمیریوں کو گلاب باغ کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ جولائی میں قابض فوج کی کارروائیوں میں 33 کشمیری شہید اور 500 سے زائد زخمی ہوئے۔

مزید : قومی