نواز شریف نے سپریم کورٹ کا فیصلہ مان لیا لیکن عوام نے نہیں مانا :طلال چودھری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت طلال چودھری نے کہا ہے کہ نواز شریف نے سپریم کورٹ کا فیصلہ مان لیا ہے لیکن عوام نے نہیں مانا ،پورے راستے میں لوگ سڑکوں پر ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ آج کی ریلی سے ثابت ہو گیا کہ نواز شریف جا نہیں رہے بلکہ وہ آ رہے ہیں ،نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ ابھی تو صرف ڈیڑھ کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا ہے اور اڑھائی سو کلومیٹر ابھی طے کرنا ہے عوام کے جم غفیر نے ثابت کر دیا ہے کہ نواز شریف جا نہیں رہے بلکہ وہ آ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی پنجاب ہاوس اسلام آباد سے لاہورریلی کا آغاز ہو چکا ہے اور ریلی کے ساتھ سینکڑوں گاڑیوں اور ہزاروں کارکن موجود ہیں جوں جوں یہ قافلہ اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہو گا اس میں اضافہ ہوتا جائے گا۔
مزید خبریں :مشن جی روڈ، نواز شریف جہلم کے نجی ہوٹل میں قیام کریں گے
ویڈ یو دیکھیں